ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار: ڈرائیونگ لائسنس کے لئے اب کرنا ہوگا  90دنوں تک انتظار

کاروار: ڈرائیونگ لائسنس کے لئے اب کرنا ہوگا  90دنوں تک انتظار

Fri, 23 Oct 2020 20:37:21    S.O. News Service

کاروار،23؍اکتوبر (ایس او نیوز) آن لائن ذریعے سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لئے اب تک 30 د ن انتظار کرنا پڑتا تھا ، لیکن اب محکمہ نقل و حمل (ٹرانسپورٹ) نے نیا  حکم جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لرننگ اور پکا لائسنس آن لائن سلاٹ بک کرنے کے بعد آئندہ 90 دنوں تک انتظار کرنا پڑے گا۔

ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ چونکہ کورونا وباء کی وجہ سے لاک ڈاؤن لگنے اور دفاتر میں کام کاج نہ ہونے کی وجہ سے  کچا اور پکا لائسنس پانے والی کی ہزاروں درخواستیں جمع ہوگئی ہیں اور ان کو نپٹانے کے لئے کافی وقت درکا ر ہے۔اس لئے ا ب نئے درخواست گزارو ں کے لئے  انتظار کی مدت30دن بڑھا کر  90 دن کردی گئی ہے۔اسی طرح محکمہ کی جانب سے ریجنل ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایات دی گئی ہیں کہ کسی بھی درخواست گزار کو لائسنس دینے کے لئے 90  دن سے زیاد ہ انتظارکرنے کا موقع نہ دیا جائے۔


Share: